لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی اہلکاروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت۔ درخواست گزار اشتیاق چودھری نے استدعا کر رکھی ہے کہ سکیورٹی اداروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اس پر پابندی لگائی جائے۔ عدالت نے نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت سست روی سے کام لے رہی ہے۔ ہائیکورٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنا اہم مسئلہ ہے لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے 13جنوری تک مہلت دے دی۔