اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کوجدیدخطوط پراستوارکرناوقت کی ضرورت ہے، میڈیا مانیٹرنگ سے گورننس کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشیدکا میڈیا مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ انہوں نے کہا جدید اورخود کار نظام فرائض کی ادائیگی میں معاون ثابت ہو گا، میڈیا سینٹرکی رپورٹ سے وزارتوں کو اپنی کارکردگی جانچنے میں آسانی ہو گی۔ پرویز رشید نے کہا میڈیا مانیٹرنگ سینٹر کا قیام وقت کی ضرورت تھی، ٹریننگ سینٹر میں 80 چینلزکی مانیٹرنگ ہوسکتی ہے، میڈیا مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ سینٹرجدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔