پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی خالی نشست پر آج انتخابات ہوں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی مہر تاج روغانی جبکہ اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی ،جمعیت علما اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ارباب اکبر حیات کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔