کراچی(نیوزڈیسک)سی این اسٹیشنز پر گیس کی بندش کے باعث پیٹرول کی ماہانہ کھپت 4 لاکھ 30 ہزار ٹن کے پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے پیٹرول قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ایک طرف تو ملک میں گیس بحران ہے تو دوسری طرح عوام کو پیٹرول کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، اٹک ریفائنری نے حکومت کو آگاہ کر دیا۔سی این اسٹیشنز پر گیس کی بندش کے باعث پیٹرول کی ماہانہ کھپت 4 لاکھ 30 ہزار ٹن کے پہنچ چکی ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سونے پہ سوہاگہ یہ کہ اٹک ریفائنرنے بھی جنوری 2016 سے 16 مارچ کے درمیان مینٹینس کے غرض سے ایک یونٹ بند کرنے کا اعلان کر کے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ریفائنری کا یہ یونٹ ملکی ضروریات کا 9 فیصد پیٹرول فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا تو ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں