اسلام آباد(نیوزڈیسک)آرمی چیف رواں ماہ افغانستان جائیں گے، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع، افغان حکومت اور طالبان میں تین ماہ تک مذاکرات شروع ہونے کا امکان،ذرائع کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف رواں ماہ افغانستان کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف کابل میں قیام کے دروان افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان قیادت کو پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دو سے تین ماہ میں مزاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔