اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

موجاں کرو۔۔!خیبر پختونخوا میںحکومتی اراکین کے تین تین عہدے

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اراکین کے تین تین عہدوں کو اپوزیشن اراکین نے شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ،اپوزیشن اراکین نے ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز ہونے پرایوان سے واک آﺅٹ کر دیا۔ سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ڈیڈک کمیٹی کے سربراہان صوبائی کابینہ میں بھی شامل ہیں اور انہیں اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین کاعہدہ بھی دیاگیا ہے ،حکومتی اراکین ایک ٹکٹ میں تین تین مزے لے رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات مےں جمعےت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی سےد جانان نے اےوان کو بتاےا کہ صوبائی حکومت کے اےک وزےر دو معاون خصوصی اور اےک مشےر محکمہ انتظامےہ کے ساتھ ساتھ ڈےڈک سے بھی مراعات لےتے ہے جو اس صوبے کے غریب عوام کے ساتھ زےادتی ہے ۔صوبائی اسمبلی کو فراہم کردہ معلو مات کے مطابق بونیر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر حبیب الرحمن،کوہستان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے مشیر عبد الحق اور بنوں سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف ہی کے معاﺅن خصوصی شاہ محمد اپنے اپنے اضلاع کے ڈیڈک چیئرمین بھی ہیں جنہوں نے سال2013-14ءاور2014-15ءکے دوران صوبائی خزانہ سے مراعات کی مد میں ایک کروڑ6لاکھ97ہزار846روپے وصول کئے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…