لاہور(نیوزڈیسک )نیازبیگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز نے خاتون سے موبائل فون چھیننے والے موٹر سائیکل سوار کوپکڑ کرتھانہ ستوکتلہ کے حوالے کردیا، چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ جرات و بہادری کامظاہرہ کرنے والے دونوں وارڈنز کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ٹریفک سیکٹر نیازبیگ کے علاقے میں ٹریفک وارڈنز مبشر اور اکرم رنگدار شیشے او رمشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوارڈاکو نے ایک رکشے میں بیٹھی خاتون سے اس کاموبائل فون چھینا اور فرار ہونے لگا خاتو ن نے مدد کے لئے پکارا جس پر ٹریفک وارڈنز مبشر اور اعظم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ لیا اور خاتون حرا سکنہ آراے بازار کے ہمراہ جاکر ڈاکو اعظم کو تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کردیا۔