لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری اورجعلی عوامی خدمت کا نعرہ لگانے والو ں کی سیاست کل صدیق بلوچ کی بدترین شکست کے ساتھ دفن ہو جائے گی، (ن) لےگ کی سیا ست جھوٹ پر شروع ہو کر جھوٹ پر ہی ختم ہوتی ہے ۔ گزشتہ روز این اے 127کے مرکزی دفتر میں حاجی فیاض بھٹی کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکمران فرےب کے ذرےعے سیا سی شعبدا بازی تو کر سکتے ہیں ‘لیکن پاکستان کی باشعور عوام کو مزید گمراہ کرنا اب ممکن نہیں رہا ‘تحریک انصاف کے کامیا ب جلسو ں اور انتخابی مہم کے بعد یہ با ت ےقینی ہے کہ کل تحریک انصاف عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے ایک با رپھر جعلی حکومت کو شکست دے گی ‘ کل لودھراں کے ضمنی الیکشن تحریک انصاف بھاری اکثرےت سے کامیا بی حا صل کرے گی‘ لو دھراں کی باشعور عوام نے (ن) لیگ کو بری طر ح مسترد کر دیا ہے ‘ نام نہاد شہزادہ حمزہ شہباز شرےف بھی لودھراں کے ضمنی الیکشن میں صدیق بلوچ کو بچا نہیں سکتے۔ انہو ں نے کہا کہ سرکاری لیگ نے لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں االیکشن کمیشن کے رول کی دھجیا ں بکھر دی ہیں ‘2013کے عام انتخابات اور جو ڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کی نشاہدہی کے باوجو د الیکشن کمیشن نے اپنی غلطیو ں سے کو ئی سبق نہیں سیکھا ‘نواز شریف نے لودھراں میں ڈھائی ارب روپے کا کسان پےکج کا اعلان کیا جو پری پول دھاندلی ہے ‘ الیکشن کمیشن کتوبر کی طرح آنکھیں بند کر کے بےٹھا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کل لودھراں کی عوا م تبدیلی کےلئے گھروں سے باہر نکلیں اور بلے پر مہر لگا کرجعلی ڈگری والوںسے نجات حاصل کریں‘ آج لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں سرکا ری وسا ئل ا ور مشینری کو کھلے عام استعما ل کیا جا رہا ہے اورراتو ں رات ترقیاتی منصوبے شروع کردئےے ہیں ‘ (ن) لیگ کے درباریو ں اور مدایو ں کی فوج سرکاری اُمیدوار کی کمپین کر رہے ہیں اور عوام کے ٹےکسو ں کے پےسوں سے تنخواہ وصول کرنے والے افسران بھی کھلے عام کمپین میں مصروف ہیں لیکن الیکشن کمیشن ٹھس سے مس نہیں ہو رہا تما م تر دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف کے ووٹ بنک میں اضافہ ہو رہا ہے اور (ن) لیگ کے ووٹ بنک میں واضح کمی ہو رہی ہے ‘ حمزہ شہباز شریف لودھراںمیں ناکام جلسیا ں کر کے عوام کو بےوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘ شکست صدیق بلوچ اور (ن) لیگ کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور انشا ءاللہ 23دسمبر کو تحریک انصا ف کی فتح کا سورج طلوع ہو گا۔
”جعلی ڈگری ۔۔صدیق بلوچ کو لے ڈوبے گی“
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
افغان وزیر خارجہ نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دیدیا
-
سونا سستا اور چاندی کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
استعفے کامعاملہ،پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ...
-
امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
-
اسلام آباد کے ہوٹل میں نوجوان نے ساتھی لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر ...
-
ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
علی امین کب تک وزیراعلیٰ رہیں گے؟ گورنر کے پی نےبڑا اعلان کر دیا
-
سردیوں کی آمد کب تک متوقع ،پی ڈی ایم اے نے اہم پیشگوئی کردی
-
چاندی کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
بھارتی اداکار اور مشہور باڈی بلڈر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے،سلمان خان کا ...
-
آئی ایم ایف کی شرط پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد
-
مدد کے بہانے نابینا خاتون کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی اور بھیک منگوانے کا ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
افغان وزیر خارجہ نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دیدیا
-
سونا سستا اور چاندی کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
استعفے کامعاملہ،پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
-
امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
-
اسلام آباد کے ہوٹل میں نوجوان نے ساتھی لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
-
ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
علی امین کب تک وزیراعلیٰ رہیں گے؟ گورنر کے پی نےبڑا اعلان کر دیا
-
سردیوں کی آمد کب تک متوقع ،پی ڈی ایم اے نے اہم پیشگوئی کردی
-
چاندی کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
بھارتی اداکار اور مشہور باڈی بلڈر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے،سلمان خان کا دکھ کااظہار.
-
آئی ایم ایف کی شرط پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی عائد
-
مدد کے بہانے نابینا خاتون کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی اور بھیک منگوانے کا انکشاف
-
برازیل کا غیر ملکی طلبہ کیلیے اسکالرشپ کا اعلان
-
گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق