اسلام آباد (نیوزڈیسک)این اے 154 لودھراں،فیصلے کی گھڑی آگئی،اعتراضات دورکرنے کیلئے اہم فیصلہ،پولنگ سٹیشنوں کے اندر اورباہر فوجی اہلکار تعینات کئے جائیںگے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے مہم ختم ہوگئی ہے اورپولنگ بدھ کو ہوگی ¾20امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے 12 آزاد اور آٹھ مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں پر حصہ لے رہے ہیں۔ادھر الیکشن کمیشن نے آزادنہ اور شفاف انداز میں پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے انتخاب کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اورباہر فوجی اہلکار تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔