اسلام آباد (نیوزڈیسک)کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع،آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی کی چابی مل گئی،گوادر اہم ترین پوائنٹ قرار، تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کی حکمت عملی کے سب سے اہم جز پر مکمل طورپر عملدرآمد کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اہم جز یہ ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل ہر صورت میں توانائی کے بحران کا خاتمہ کردیاجائے تاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اس اہم ترین نعرے کے ساتھ شرکت کرے کہ ہم نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔مبصرین کے مطابق اگر حکومت ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئی تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آئندہ ٹرم میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت برسر اقتدار ہو،چاہے وہ تن تنہا ہو یا اشتراک میں۔اب حکومت نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کثیر جہتی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔حکومت نے دو ارب مکعب فٹ یومیہ ایل این جی کے حصول کیلئے گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر دو ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سےگیس کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے مقامی سطح پر پیداوار میں اضافے کیلئے تیل اور گیس کی دریافت کیلئے کئی لائسنس بھی جاری کئے ہیں۔خام تیل کی مقامی سطح پر پیداوار 75 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر ایک لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی ہے اور اس میں پچیس ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔