ڈی جی رینجرزڈٹ گئے،اہم اعلان کردیا،کراچی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
کراچی(این این آئی)ڈی جی رینجرزڈٹ گئے،اہم اعلان کردیا،کراچی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ڈی جی رینجرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد نے عتیق میر کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے تاجروں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی ۔ آپریشن منطقی انجام تک جارے رہے گا ۔ تاجروں نے رینجرز کے جاری آپریشن کو سراہا ۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں کمی کرنے کی سمری وفاق کو ارسال کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ واضح کرچکے ہیں کہ حکومتی معاملات میں رینجرز کی مداخلت کو ہرگز قبول نہیں کیاجائے گا، ایسے حالات میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے تاجروں کو واضح یقین دہانی سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے حالات واپس بدامنی کی طرف جانے سے روکنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرنے کا حتمی ارادہ کرچکی ہے اور ڈی جی رینجرز کو بھی پس پردہ فری ہینڈ دیدیاگیاہے۔
ڈی جی رینجرزڈٹ گئے،اہم اعلان کردیا،کراچی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
22
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں