اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر طاہر القادری کی آ ج صبح 5 بجے وطن واپسی، ا ٓمد کے پیچھے آخر ارادے کیا ہیں ؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج 5بجے صبح وطن پہنچیں گے جہاں انکا کارکنان کی طرف سے پر تپاک استقبال کیا جائے گا اور سربراہ عوامی تحریک مرکزی سیکرٹریٹ میں صبح 8بجے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں جشن کا سماں رہا کارکن رات بھر اپنے محبوب قائد کے استقبال کی تیاریاں کرتے رہے۔شدید سردی اور دھند کے باعث دیگر اضلاع کی تنظیمات اور کارکنوں کو لاہور آنے سے روک دیا گیا۔کارکنوں کو صرف 23دسمبر کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔سربراہ عوامی تحریک کے استقبال کیلئے صرف لاہور سے کارکنان آئیں گے۔استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ سربراہ عوامی تحریک شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کے ورثا سے ملاقات کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے ،اہل لاہور ہزاروں کی تعداد میں ائر پورٹ پہنچ کر اپنے محبوب قائد کا استقبال کریں گے۔سربراہ عوامی تحریک ریلی کی صورت میں مرکزی سیکرٹریٹ آئیں گے ،یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ائر پورٹ پر ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور،احمد نواز انجم،جی ایم ملک ،بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد ،بشارت جسپال ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی استقبال کریں گے۔23دسمبر کی رات ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں تاریخی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔عالمی میلاد کانفرنس کیلئے تمام دینی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…