ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سردرد سے نجات پانے کےچند گھریلو ٹوٹکے

datetime 14  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فی زمانہ سردرد سب سے زیادہ عام مسئلہ بنتا جارہاہے۔اس سے فوری آرام کیلئے ہم درج ذیل چند گھریلو ٹوٹکے پیش کررہے ہیں۔
ادرک
ادرک کے استعمال سے سر کے خون کی نالیوں کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے سردرد سے بھی فوری آرام ملتا ہے۔ادرک اور لیموں کے رس کو مساوی مقدار میں ملا لیں اور اس کا دن میں ایک یا دوبار استعمال کریں۔یا یہ دوسرا طریقہ اختیار کرلیں۔ایک چائے کی چمچ کی مقدار کاخشک ادرک (سونٹھ)کا سفوف بنالیں۔اس کے بعد اس میں دوکھانے کے چمچ کے مقدار پانی ملا کر چند منٹوں کیلئے پیشانی پر رکھ لیں ،آرام محسوس ہوگا۔ادرک کے سفوف کو پانی میں ابال کراس کی بھاپ لینے اور ایک دو ٹکڑے چبانے سے بھی فوری آرام محسوس ہوگا۔
روغن پودینہ
پودینے میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو سردرد کا باعث بننے والے رگوں میں جمنے والے خون کو رواں کردیتے ہیں۔روغن پودینہ کامزاج ٹھنڈا ہے۔روغن پودینہ کے تین قطرے روغن زیتون یا روغن بادام میں ملالیں اگر دونوں تیل دستیاب نہیںہیں تو صرف پانی کیساتھ ملا کر اس سے پیشانی پر مساج کرلیں۔اس کے علاوہ پودینے کے تازہ پتے پیشانی پر رکھنے سے بھی آرام آجائے گا۔روغن پودینہ کو ابلے پانی میں ملا کر اس کی بھاپ لینے سے بھی درد سے نجات ملے گی۔
عرق پودینہ
مٹھی بھر پودینے کے پتے لے کر ان کا رس نچوڑ لیں اور اس سے پیشانی پر مساج کریں۔اس کے علاوہ آپ پودینے کی چائے پینے سے بھی فوری آرام محسوس ہوگا۔عرق پودینہ کے علاوہ عرق دھنیا بھی اس کے لیے مفید ہے۔
برف کے ٹکڑے
گرمی کا موسم ہوتو پیشانی یا گردن کے پچھلے حصے پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں۔برف کے پانی میں بھگویاکپڑا سر کے گرد پانچ منٹ تک باندھیں ،اس عمل کو متعدد بار دہرائیں ،آرام محسوس ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…