لندن(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے نئے آئین کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس کے بارہ نکات بھی پیش کئے ہیں۔ انہوں نے اسے بہتر پاکستان کے لئے الطاف کے بارہ نکاتی وڑن کا نام دیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان کی فوج کوایک نیشنل آرمی بنانے کے لئے پاکستان میں رہنے والی تمام لسانی اکائیوں کوفوج میں برابرکی نمائندگی دی جائے۔انہوں نے یہ مطالبہ ہفتہ کی شب جناح گرآنڈ عزیزآباد میں منعقدہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے اس خطاب میں الطاف حسین نے بہتر پاکستان کے لئے اپنا وڑن پیش کیا اوراس حوالے سے 12نکات پیش کیے۔
(1) پاکستان کی فوج کوایک نیشنل آرمی بنانے کے لئے پاکستان میں رہنے والی تمام لسانی اکائیوں کوفوج میں برابرکی نمائندگی دی جائے۔
(2) پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، سردارانہ ،قبائلی ،وڈیرانہ نظام کامکمل طورپرخاتمہ ہو۔
(3) زمین کی ملکیت کی حد مقررکی جائے جوزیادہ سے زیادہ 200 ایکڑ ہوسکتی ہے۔ زمینداروں سےNon Cultivated یعنی ناقابل کاشت زمین لیکر کاشت کاروں کودے دی جائے۔
(4) پورے ملک سے دہرے نظام تعلیم کاخاتمہ ہو اور یکساں تعلیمی نظام رائج کیاجائے۔
(5) پورے ملک میں مقامی حکومتیں قائم کی جائیں اورانہیں مکمل طورپر بااختیاربنایاجائے۔
(6) مذہبی تعلیم کی اجازت ہونی چاہیے لیکن دوسرے مذاہب، فرقوں اورمسالک کے خلاف نفرت پر مبنی تعلیم، درس اورتقاریر پر پابندی لگائی جائے۔
(7) کرپشن کے لئے زیرو ٹالیرنس ہو۔
(8) ہرقومی ادارہ اپنی متعین کردہ آئینی حدودمیں رہ کرکام کرے اوردیگر اداروں کے امورمیں مداخلت نہ کرے۔
(9) ملک میں حقیقی جمہوریت کاقیام عمل میں لایاجائے، مسلح افواج اوراس کی ایجنسیاں سول حکومت کے ماتحت ہوں۔
(10) امورخارجہ سمیت دیگر اہم معاملات فوج نہیں بلکہ منتخب سول حکومت چلائے۔
(11) ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرگڈگورننس کے لئے ملک میں مزیدصوبوں اورانتظامی یونٹس کاقیام عمل میں لایاجائے۔ اسی طرح سندھ میں شہری علاقوں پر مشتمل صوبہ قائم کیاجائے۔
(12) عوام کے لئے صحت اورتعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے
الطاف حسین نے بہت بڑا مطالبہ کر دیا، جانئے کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی
-
روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی



















































