اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیب نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی انکوائری مکمل کرکے اسے تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل ظاہرشاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ انکے پاس نندی پور منصوبے کی تاخیر سے ا?غاز کا کیس ہے، جس کی انکوائری مکمل کرکے اسے تحقیقات کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔نندی پور میں ابھی گرفتاریوں کے مرحلے پر نہیں گئے، ضرورت پڑنے پر ضرور گرفتار کریں گے۔ڈی جی نیب راولپنڈی نے بتایا کہ برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے بارے میں 1994اور1995 میں آڈٹ کے ایک کیس کی انکوائری بھی کی جارہی ہے جس میں انہیں سوالنامہ بھیج دیا گیا ہے۔میرا نہیں خیال کہ اس کیس میں خرد بر د کا کوئی معاملہ ہے بلکہ یہ آڈٹ ریکارڈجب کراس چیک کیا جاتا ہے تو وہ میچ نہیں ہوتا۔نیب راولپنڈی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مضاربہ کیس میں چھوٹی کمپنیوں سے مکمل جبکہ تین بڑی کمپنیوں سے 2 ارب روپے کے قریب اثاثوں کی برآمدگی کی گئی ہے۔