پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکمرانوں نے ہزارہ کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا ہے ،تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت واحد حکومت ہے جس نے ہزارہ کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرار داد صوبائی اسمبلی سے منظور کرائی ہے لیکن وفاقی حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے ، ماضی میں ہزارہ ڈویژن میں عوامی فلاح و بہود کا کوئی بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایبٹ آباد میں مری روڈ کو دو رویہ کرنے کے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے مری روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایبٹ آباد کے عوام کیلئے تحفہ ہے اس منصوبے سے مری نتھیا گلی جانے والے سیاحوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات مل جائے گی،مری روڈ کی کشادگی 60سالہ پرانا مسئلہ ہے جس پر ماضی کی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی کیونکہ ماضی کے نام نہاد حکمران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف رہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں بلا تفریق میرٹ پر ترقیاتی کام کر رہی ہے جس کی واضح مثال ایبٹ آباد میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ہوم اکنامکس کالج ، ریسکیو 1122، ٹریفک وارڈن نظام سمیت دیگر عوامی مفاد کے منصوبوں کا قیام ہے ۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دور اندیش قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت ہر ضلع کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز مساوی بنیادوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے منفرد طرز حکمرانی سے گڈ گورننس کے ساتھ سرکاری امور میں شفافیت اور میرٹ واضح نظر آ رہا ہے اور چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں تبدیلی نمایاں دکھائی دے رہی ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی ،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مری نتھیا گلی جانے والے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































