اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کا ایک اور انو کھا کا رنامہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) دبئی کی امیگریشن اتھارٹی نے مردانہ پاسپورٹ پر خاتون کو دبئی جانے کی اجازت دینے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کردیا۔پی آئی اے حکام نے ڈان کو بتایا کہ امیگریشن اور قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر افشاں صدیقی نامی خاتون کو اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر دبئی جانے کی اجازت دی۔حکام کا کہنا تھا کہ جب خاتون دبئی پہنچی تو امیگریشن انتظامیہ نے انہیں حراست میں لے لیا، تفتیش کے دوران افشاں نے بتایا کہ وہ غلطی سے اپنے بیٹے کا پاسپورٹ لے کر پاکستانی ایئرپورٹ پہنچی لیکن امیگریشن حکام نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور انہیں سفر کی اجازت دے دی۔دبئی امیگریشن حکام نے پاکستانی خاتون کو اسی دن ڈی پورٹ کردیا اور سنگین غلطی کرنے پر پی آئی اے پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کردیا۔پی آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن اور پی آئی اے آفیشلز دونوں اس غفلت کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ جرمانے کی رقم ذمہ داران سے ہی وصول کی جائے گی۔واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی انوکھے کارنامے انجام دے چکی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…