اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خان نے اپنے پروگرام ”تبدیلی “ کے لئے مہمانوں کی تلاش کے لئے نئے فیصلے کرلئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ریحام خان کے ٹاک شو میں ابھی تک ایک سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے رہنماءہی شریک ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے رابطہ کے لئے پروگرام کے کوآرڈینیٹرز رابطہ کرتے ہیں توان سے پی ٹی آئی کے رہنماءمصروفیت کابہانہ بناکرمعذرت کرلیتے ہیں جبکہ ن لیگ کے اہم رہنماءبھی کچھ اسی طرح کرکے پروگرام میں نہیں آتے ہیں جبکہ ریحام خان چاہتی ہیں کہ ان کے پروگرا م میں صرف وہی رہنماءشریک ہوں جوکہ ارکان پارلیمنٹ یاارکان صوبائی اسمبلی ہوں ۔جب ان کے کورآرڈینٹرز نے ریحام خان کوصورتحال واضح کی توریحام خان نے فیصلہ کیاہے کہ وہ ابھی پبلک ایشوز پرپروگرام فیلڈمیں جاکرکریں گی ۔