کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم کیس میں سندھ حکومت کو مداخلت سے روکنے کےلئے رینجرز کی جانب سے درخواست ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے مدعی سپرٹینڈنٹ رینجرز عنایت اللہ درانی نےسندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست موقف اختیار کیا گیا ہےکہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہورہی ہے ۔ گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں چارج شیٹ تیار ہوگئی تھی لیکن تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا ،جبکہ سرکاری وکیل کوسچ بولنے پر تبدیل کیا جارہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کا یہ اقدام کرپشن ، لوٹ مار کرنےوالوں اور دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنےکے مترادف ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت سے روکا جائے۔