بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے امریکہ کوخبرداد کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں واقع ایک جزیرے پر امریکی بمبار طیارے کی پرواز ’سنگین فوجی اشتعال انگیزی‘ ہے۔ ایک غیرملکی اخبارکے مطابق چینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا دانستہ طور پر ان متنازعہ جزائر والے علاقے میں تناو پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ بیان میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہے۔ بتایا گیا ہے ک 10دسمبر کو امریکی ایئر فورس کا ایک B-52 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ان جزائر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جس پر بیجنگ نے وارننگ بھی جاری کر دی تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں