بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے مولاناعبدالعزیزکے بارے میں بڑامطالبہ کردیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور میر شبیر علی بجارانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے حوالے سے دو رخی پالیسی کو ختم کرے اور اسلام آباد میں موجود داعش کے حمایتیوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا آغاز کرے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن نے لال مسجد کے پیش امام مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانے میں درج ایف آئی آر قوم کو دکھائیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قوم سے جھوٹ بولا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کسی تھانے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے اور عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں غلط بیانی کرنے پر چوہدری نثار آئین کی دفعات 63 اور 64 کے تحت امین اور صادق نہیں رہے ، لہٰذا وزیر اعظم نواز شریف انہیں اپنی کابینہ سے فارغ کریں اور ان کے خلاف قوم سے غلط بیانی پر مقدمہ چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان عالمی سطح پر پاکستان کی جگ رسائی کا موجب بن رہے ہیں جبکہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے گرفتار کرکے مقدمہ نہیں چلایا جارہا جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کو سخت تشویش ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…