صنعاء(نیوزڈیسک)یمن میں حکومت کا تختہ الٹنے والے حوثی باغیوں کی حماقتوں کے واقعات آئے روز سامنے آتے ہیں۔ ایک تازہ فوٹیج میں حوثیوں نے خود ہی اپنی نالائقی اور بے وقوفی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں حوثیوں کے مقرب ’’المسیری‘‘ ٹی وی چینل نے ایک دفتر نما کمرے میں حوثی باغیوں کو سعودی قیادت کے خلاف نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے۔ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منظر سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر کا ہے تاہم کمرے کی دیوار پر سعودی رہ نماؤں کے پورٹریٹس نے حوثیوں جعلی پن کا پردہ چاک کردیا ہے۔ نعرہ زن حوثیوں کے عقب میں آل سعود کے جد امجد شاہ عبدالعزیز آل سعود، شاہ عبداللہ مرحوم اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر دکھائی دیتی ہیں۔سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کو غیرمعمولی کوریج دیتے ہوئے حوثیوں کی بے وقوفی کا خوب مذاق اڑایا ہے۔سعودی عرب کے ایک سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے دکھایا گیا دفتر صنعاء میں سعودی کلچرل اتاشی کا اندرونی منظر ہے۔ اس دفتر پرحوثی باغیوں نے ایک سال قبل قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد وہ مسلسل سفارتی قواعد کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔