بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی ایک اورکمزورپکڑی گئی ،انڈیامیں ہلچل برپاہوگئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے کمپٹولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے اپنی ایک رپورٹ میں پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ بھارتی فوج گذشتہ ایک عشرے سے خصوصی پیراشوٹس کے بغیر کام کرر ہی ہے.بھارتی اخبار کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کومبیٹ فری فال (سی ایف ایف) پیرا شوٹس خصوصی آپریشنز کے دوران ایک اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی پیراشوٹ اسپیشل فورسز بٹالینز کے اہم مشنز کی کامیابی کے لیے بھی لازمی ہیں،تاہم فوج کے پاس ایک عشرے سے زائد عرصے سے یہ خصوصی پیراشوٹ موجود نہیں ہیں،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2006 میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے پیراشوٹس، آرڈیننس فیکٹری بورڈ 10 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی کامیابی سے تیار نہیں کرسکی،آڈٹ رپورٹ میں آرمی ایوی ایشن پر بھی تنقید کی گئی اور بتایا گیا کہ مقررہ تعداد کے برعکس اس کا بیڑہ 32 فیصد کم ہے،ملک کے ٹاپ آڈیٹر نے بھارتی ایئرفورس کو سب۔آپٹیمل استعمال کے لیے اواکس یعنی ہوا سے پیدا ہونے والے وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے لیے 2004 میں 4 کروڑ 42 لاکھ کروڑ کی لاگت سے طیاروں کی خرید پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عملے کی کمی طیاروں کے آپریشنز پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…