نیویارک(نیوزڈیسک)چین نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قیادت قائم کردہ اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کو خوش آئند کو قرار دیتے ہوئے اسلامی اتحاد سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے نیویارک میں شام سے متعلق اجلاس کے دوران اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماؤں نے شام اور یمن سمیت دیگر علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عادل الجبیر نے چینی وزیر خارجہ سے ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب کا سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ وانگ زیہ سے ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سیبھی اتفاق کیا گیا۔عادل الجبیر نے بتایا کہ چینی وزیرخارجہ نے ریاض کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے اسلامی ممالک کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی ممالک کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔