پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں اے آئی جی پولیس کو معلومات فراہم نہ کرنا مہنگا پڑ گیا،رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن نے معلومات فراہم نہ کرنے پر اے آئی جی ساجد الدین کو 25ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات فراہم نہ کرنے پر اے آئی جی پولیس کو 25ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا،رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن سے جاری خط میں اے آئی جی پولیس قاضی ساجد الدین کو 23ستمبر کو د ی جانے والی درخواست پر معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث جرمانہ کیا گیا،قاضی ساجد الدین کو ادارے کا پبلک انفارمیشن آفیسر ہونے کی حیثیت سے معلومات فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا تھا تاہم انہو ں نے معلومات فراہم نہیں کی،کمیشن نے 2نومبر کو اے آئی جی کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا لیکن انہوں نے اسکا بھی جواب نہ دیا جس کے بعد کمیشن نے انہیں 25ہزار روپے جرمانہ کر دیا