ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سندھ میں گورنرراج ، وفاقی حکومت کاباضابطہ موقف سامنے آگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سندھ میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے، کراچی کے معاملے میں وفاق اور سندھ حکومت میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ،بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت انتقال اقتدار کا مرحلہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ،لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد کا وہی حال ہوگا جو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہوا ہے ،صدیق بلوچ عوامی آدمی ہیں جبکہ جہانگیر ترین انتخابی موسم میں اڑ کر حلقے میں پہنچتے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انفراسٹر اکچر اور بڑے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ بڑے منصوبوں کے ساتھ عوام کے بنیادی مسائل پر بھی بھرپور توجہ ہونی چاہیے اور حکومت اس پر فوکس کئے ہوئے ہے ۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے سے ملحقہ آبادیوں کے مسائل اوران کی ترقی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ اس اتحاد کا وہی حال ہوگا جو اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں ہوا ہے ۔ صدیق بلوچ عوامی آدمی ہیں جبکہ جہانگیر ترین حلقے کے لوگوں کے لئے اجنبی ہیں،وہ صرف انتخابی موسم میں حلقے کا رخ کرتے ہیں اور اڑ کر پہنچتے ہیں وہ دس طیارے بھی لے آئیں انہیں کامیابی نہیں ملے گی ۔ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے ۔ کراچی کے معاملے میں وفاق اور سندھ میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ، تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔ بلوچستان میں مری معاہدے پر عملدرآمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انتقال اقتدار کا مرحلہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ پہلے بھی ہمارے اتحادی تھی اور اس معاہدے کے تحت انتقال اقتدار کے بعد بھی وہ ہمارے اتحادی رہیں گے، ان کی اچھی پالیسیوں کو ضرور آگے بڑھایاجائے گا۔ انہوں نے سعودی عرب میں چونتیس اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس بارے کوئی علم نہیں۔ انہوں نے بھارت سے تعلقات کے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سمجھ آ گئی ہے کہ لڑائی جھگڑا مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے مسائل بڑھتے ہیں ۔ بھارت میں بھی مسائل کے انبار ہیں اور پاکستان میں بھی غربت ہے دونوں ممالک اچھے تعلقات کے ذریعے ہی ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…