کراچی (نیوزڈیسک) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عزیر بلوچ سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا . شیخ رشید نے کہاکہ دعا کریں کہ آصف زرداری کی وطن واپسی پر کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کو آصف علی زرداری کے لیے ہی چھ±پا کر رکھا گیا ہے . شیخ رشید نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر آصف علی زرداری کا وطن واپسی پر عزیز بلوچ ہی کے ذریعے استقبال کیا جائے گا اور کہیں نہ کہیں زرداری کے وطن سے باہر رہنے کی وجہ بھی عزیر بلوچ کی گرفتاری ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب حکومت کوفیصلہ کرناہوگاکہ وہ مستقبل کے بارے میں کیالائحہ اختیارکرتی ہے ۔