بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

یمن میں خانہ جنگی ،کون سااسلامی ملک سعودی عرب کے خلاف فوجی بھیج رہاہے ؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(نیوزڈیسک)ایک رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے لڑائی کے لیے کولمبیا کے تقریبا? تین سو جنگجو یمن بھیجے ہیں۔ یہ نجی سپاہی بلیک واٹر کے فوجیوں کی طرح انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور انہیں اچھی ادائیگی کی گئی ہے،فرانسیسی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ متحدہ عرب امارات یمن میں لڑائی کے لیے کولمبیا کے نجی فوجی بھرتی کر رہا ہے۔ ایک ذریعے کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ کولمبیا کے یہ نجی سپاہی اپنے ملک میں بائیں بازو کے گوریلوں اور منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ لڑائی کا تجربہ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے لیے بھی باعث کشش ہیں۔متحدہ عرب امارات کی اپنی فوج نسبتا ناتجربہ کار ہے اور سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کا حصہ ہونے کی وجہ سے یمن میں ایرانی حمایت یافتی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بوگوٹا میں کولمبیا کی فوج کے ایک سابق افسر کا کہنا تھا، ’’کولمبیا کے فوجی جنگجو گوریلوں کے خلاف لڑنے کی بہت مہارت رکھتے ہیں اور ان کی تربیت بھی اسی لحاظ سے کی گئی ہے۔‘‘ اس ذریعے کا مزید کہنا تھا، ’’کولمبیا کے فوجی کئی سالہ گوریلا جنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اسے (یمنی تنازعے) کو بھی سنبھال سکتے ہیں۔بلیک واٹر جیسی پرائیویٹ اور بین الاقوامی سکیورٹی کمپنیاں ملازمتوں کے لیے ماضی میں بھی کولمبیا کے فوجیوں کی خدمات حاصل کرتی رہی ہیں اور انہیں عراق، افغانستان اور سوڈان جیسے ملکوں میں تعینات کیا جاتا رہا ہے۔اس نیوز ایجنسی کے مطابق اسے یہ معلومات فراہم کرنے والا اڑتالیس سالہ شخص خود بھی ماضی میں بلیک واٹر کا حصہ رہ چکا ہے۔ ماضی میں اس پرائیویٹ سکیورٹی فرم نے فوجی اور سکیورٹی خدمات فراہم کرنے کے لیے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ 2004میں کولمبیا کے ان نجی فوجیوں کو لڑائی کے لیے عراق میں تعینات کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ افغانستان، متحدہ عرب امارات، قطر اور جبوتی میں اپنا کام کرتے رہے ہیں۔ لاطینی امریکی فوجی بلیک واٹر جیسی فرموں میں مقبول بھی ہیں۔ بلیک واٹر کے ایک سابق نجی سپاہی کے مطابق2004 اور 2000کے درمیان بلیک واٹر نے کولمبیا کے پندرہ سو، پیرو کے ایک ہزار اور چلی کے پانچ سو ’پرائیویٹ سولجر‘ بھرتی کر رکھے تھے۔بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کولمبیا کے نجی فوجیوں کی بھرتی کا کام سن دو ہزار دس میں شروع کیا تھا اور اس کا مقصد صحرا کے وسط میں ’زید ملٹری سٹی‘ نامی بیس پر ایک پرائیویٹ آرمی تشکیل دینا تھا۔ بلیک واٹر کے سابق کنٹریکٹر اور کولمبیا کے ایک سابق فوجی کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت نے اْس وقت کولمبیا کے نجی فوجیوں کو ماہانہ تین ہزار تین سو ڈالر تنخواہ پر رکھا تھا، جو کہ دیگر نجی سکیورٹی کمپنیوں کی نسبت پانچ گنا کم ہے لیکن کولمبیا کے لحاظ سے یہ پھر بھی اچھا معاوضہ تھا۔ اس ذریعے کا مزید کہنا تھا، ’’ان کی بھرتی کسی جنگی مشن کے لیے نہیں کی گئی تھی۔ یہ سکیورٹی اور حفاظتی مشن کے لیے تھے۔تاہم ایک ماہ پہلے متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھرتی کیے گئے کولمبیا کے تین ہزار نجی فوجیوں میں سے تین سو نے ’رضاکارانہ طور‘ پر یمنی جنگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور انہیں بندرگاہی شہر عدن میں تعینات کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…