ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

زرداری سعودی عرب کا آشیرباد حاصل کرنے میں کامیاب

datetime 19  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ سعودی عرب پاکستان کی موجودہ صورت حال میں خصوصی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ سعودی حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی پاکستان واپسی کاراستہ ہموار ہوسکتاہے تاہم پیپلز پارٹی کے اہم ذرائع اس حوالے سے کچھ بتانے سے گریزاں ہیں اوران اطلاعات کی نفی کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے حلقوں کاکہنا ہے کہ آصف زرداری اپنی مرضی سے بیرون ملک گئے ہیں اوران کی واپسی میں حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیںہے وہ جب چاہیںپاکستان آئیں اورجب چاہیں بیرون ملک جائیں یہ ان پر منحصر ہے۔باخبرسیاسی حلقوں کا کہناہے کہ آصف زرداری کے دورہ سعودی عرب کی نوعیت محض عمرے کی ادائیگی نہیں بلکہ اس دورے کے پس پردہ عالمی سیاسی صورت حال اوراس میں پاکستان کے کلیدی کردارکے حوالے سے سعودی قیادت سے اہم مشاورت کرنا تھا اطلاعات ہیں کہ سعودی حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی وطن واپسی کا راستہ ہموار ہوسکتاہے اور بہت ممکن ہے کہ معاملات طے ہو جانے کی صورت میں وہ 27 دسمبر سے قبل وطن واپس آ جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…