اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی پولیس نے تین سالہ بچے پر پلازے پر قبضے کی ایف آئی آر درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی پولیس نے عظیم الشان کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے تین سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا جس میں بچے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں ایک پلازے پر قبضہ کررکھا ہے۔ بچے کے والدین ننھے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ضلع کچہری پہنچ گئے۔بچے کا نام عثمان ہے اور اس کی عمر 3سال ہے ، پولیس پہلے معاملے کے بارے میں لا علم رہی ، بعد واقع کو اندراج کی غلطی قراردیا۔