پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار کون ، برطانوی اخبار نے سچ بات کہہ دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)دہشت گردی کا عالمی انڈیکس جاری کردیا گیا جس کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہیں۔برطانوی اخبارمیں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے شکار دس سرفہرست ملکوں میں مسلمان ممالک سرفہرست ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے عراق سرفہرست رہا۔برطانوی اخبار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں جس کا نتیجہ عالمی بد امنی ، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔گلوبل ٹیررزم انڈیکس ظاہر کرتا ہے کہ عالمی طور پر اسی فیصد ہلاکتیں صرف پانچ ممالک میں ہوئیں۔ 2014میں دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں میں32658افراد ہلاک ہوئے جو2013کے مقابلے میں80فی صد زیادہ تھے۔ گزشتہ سال دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ٹاپ دس میں سات مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔برطانوی اخبار’’انڈی پینڈنٹ ‘‘ کے مطابق جی ٹی آئی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2014میں دہشت گردی کی مجموعی ہلاکتوں میں 78فی صد ہلاکتیں پانچ ممالک عراق، افغانستان، نائیجیریا، پاکستان اور شام میں ہوئیں۔گزشتہ برس دہشت گردی کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر ملک عراق رہا۔گلوبل ٹیرررزم انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق 2014میں عراق میں دہشت گردی سے9929ہلاکتیں ہوئیں۔ کسی ایک ملک میں یہ ایک سال میں سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔160ممالک کے اعدادوشمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ بر س سب سے زیادہ دہشت گردی کی کارروائیاں نائیجیریا میں ہوئیں جہاں2014میں دہشتگردی میں7512افراد مارے گئے، یہ ہلاکتیں2013کے مقابلے میں تین سو فی صد زیادہ تھیں۔نائیجیریامیں تقریباً نصف مسلمان اور نصف عیسائی ہیں۔دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ گیارہ میں دس ممالک میں مہاجرین اور اندرونی نقل مکانی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…