اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور خود نمبر ون ہوگئیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)گوگل نے سال 2015 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ریحام خان، ایان علی، ایمی جیکسن، قندیل بلوچ اور کینیڈین وزیر اعظم کو شامل کیا گیاہے۔ پاکستان میں انٹر نیٹ پر سرچ کی جانے والی دو شخصیات نے دیگر بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جس میں ٹاپ ٹین میں پہلے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہیں جبکہ ماڈل ایان علی دوسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں بالی وڈ کی فلم’ سنگھ از بلنگ‘میں اکشے کمار کیساتھ جلوہ? گرہونیوالی برطانوی ماڈل ایمی جیکسن تیسرے نمبر پر ہیں اور چوتھے نمبر پرسوشل میڈیا سیلیبرٹی قندیل بلوچ ہیں۔ ٹاپ ٹین فہرست میں پر کشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں پابندی کا شکار یوٹیوب کا مقامی نعم البدلYTPAKبھی سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس8 کا نمبر ہے۔ پاکستان میں جن فلموں کو سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا ان میں بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پائیو، پی کے اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 اور بگ باس 9 بھی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی چیزوں کی فہرست کا حصہ ہیں



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…