کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے راستے فوجی سازوسامان منتقل نہ کرنے کا امریکی بھانڈہ پھوٹ گیا، 300 کنٹینرز برآمد،بیشتر کنٹینرزکے ”مال“ پرسیکورٹی حکام پریشان،کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے 300 کنٹینرز برآمد کرلئے گئے۔ بیشتر نیٹو کنٹینرز خالی پائے گئے۔ان کنٹینرز میں کیاتھا اور پاکستان میں کہاں منتقل کیاگیا،تحقیقات جاری ہیں۔ 2 کنٹینرز سے ہیلی کاپٹر کے پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔ نیٹو کنٹینرز کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کسٹمز کورٹ نے 3 دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کسٹم حکام نے ماڑی پور سے 162 نیٹو کنٹینرز برآمد کئے تھے۔ چھاپے کے دوران کنٹینرز خالی نکلے۔ کنٹینرز سے سامان کہا گیا۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پکڑے گئے کنٹینرز پر تحقیقات کے لئے 11 رکنی ٹیم قائم کردی گئی ہے۔ پکڑے گئے کنٹینرز پر نیٹو اور ایساف کا سامان واپس لایا جاتا تھا۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ویئر ہاﺅس میں 162 کنٹینرز رکھے ہوئے تھے۔ امریکی قونصلیٹ کو کنٹینرز کی معلومات کے لئے خط لکھ دیا گیا۔