کراچی (نیوزڈیسک) ڈاکٹر عاصم کیس سے ہٹائے جانے کے خدشہ پر پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے،۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مستر دکردی، ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپشل پراسیکوٹر مشتاق جہانگیری نے ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ کہ ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر سزا کے طور پر ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،،،کسی اور پراسیکیوٹر کو لگانے سے روکا جائے ،،،خدشہ ہے کہ مجھے ہٹا دیا جائے گا لہذا اس درخواست کو فوری سنا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورت کورٹ جسٹس سجاد علی نے کی عدالت نے فوری درخواست کی سماعت مسترد کرتے ہوئے معمول کے بنچ نے چلانے کی ہدایت کی ہے