کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی کی مخالف تمام اپوزیشن جماعتیں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہو گئی ہیںاور انہوں نے حکومت کے نامناسب اقدامات کے خلاف مل کر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔سندھ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ہم سب اس کو روکنے کیلئے مل کر کام کرینگے۔ اجلاس میںپی ٹی آئی، ن لیگ کے رہنماوں،ذوالفقار مرزا، ارباب رحیم، غلام مرتضیٰ جتوئی نے شرکت کی۔