ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے نئی تاریخ رقم کردی ؟جانئے کیسے

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے کیلئے حسب وعدہ وزارت داخلہ اور ماتحت 15 اداروں ایف آئی اے ، فرنٹیر کور بلوچستان، رینجرز پنجاب، رینجر ز سندھ، فرنٹیر کانسٹیبلری خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان سکائوٹس، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، نادرا، اسلام آباد انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، ائرونگ، نیکٹا، نیشنل پولیس بیورو، نیشنل پولیس اکیڈمی اور سول ڈیفنس کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرکے سیاسی جماعتوں کو نہ صرف ورطہ حیرت میں بلکہ مشکل میں ڈال دیا کہ ان کے وزرأ بھی اپنی کارکردگی پارلیمان کے سامنے لائیں تاکہ پارلیمنٹ اس پر بحث کرے اوراحتساب اور جواب دہی کا پارلیمنٹ کاحقیقی کردار سامنے آسکے۔ 1985 سے شروع ہونے والی پارلیمانی تاریخ میں غالباً چوہدری نثا ر پہلے وزیر ہیں جنہوں نے اپنی وزارتی کارکردگی پارلیمنٹ کے ذریعے قوم کےسامنے پیش کردی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اڑھائی برس قبل جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تھی اس وقت حکمران مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے اپنے خطاب میں ایوان میں نہ صرف اپنی جانب سے بلکہ پارٹی کی طرف سےیقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت اپنے طرز حکمرانی کوایوان کے ذریعے قوم کے سامنے پیش کرکے پارلیمانی احتساب کے نظام کو موثر بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…