اسلام آباد (نیوزڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی جاسوسوں سمیت کئی غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کے ساتھ مل کر پیر ودھائی کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں بھارتی جاسوسوں سمیت متعدد افریقی اور افغانی باشندے گرفتار ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گر فتار ملزمان کرائے کے مکانوں پررہتے تھے اور جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ادھر اسلام آباد میں حساس اداروں نے رینجرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آئی جے پی پرنسپل روڈ پر برٹش ہوم کے سامنے سے 3افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔