اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں فوج کے قیام میں90روزکی توسیع کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں فوج کے قیام میں 90روز کی توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی دارلحکومت میں آئین کے آرٹیکل 245اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت فوج کے اختیارات میں توسیع بھی کی گئی ہے۔