اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اخوان المسلمون پر انتہا پسندوں کی سہولت کار ہونے کا الزام

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) اخوان المسلمون کے ترجمان محمد منتصر نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ان بیانات کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے الزام عاید کیا تھا کہ اخوان المسلمون بعض مواقع پر انتہا پسندوں کو محفوظ راستے دیتی رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے جماعت پر انتہاپسندی کے الزامات قطعی ناقابل قبول ہیں۔ یہ الزامات جماعت کے خلاف ایک منظم سیاسی مہم جوئی کا حصہ ہیں۔ان کا مقصد اخوان المسلمون کو دیوار سے لگانا ہے۔ اگر برطانوی حکومت کے خیال میں پرامن مظاہرے انتہا پسندی ہیں تو اس سے برطانوی حکام کی دماغی حالت پر شک ہوتا ہے۔ انہیں اپنا علاج کرانا چاہیے۔خیال رہے کہ ایک سال قبل اپریل 2014ء4 میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی حکومت نے اخوان المسلمون کے بارے میں اس امر کی تحقیقات شروع کی تھی کہ آیا وہ برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں۔اخوان المسلمون سے متعلق اس رپورٹ میں وزیراعظم کا ایک بیان بھی شامل ہے جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ اور بیرون ملک اخوان المسلمون کی سرگرمیوں، جماعت کے ارکان اور اس کے حامیوں کے بارے میں باریک بینی سے چھان بین کی جائے گی کہ آیا ان کا انتہا پسندوں سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اخوان المسلمون کے انتہا پسندوں کے ساتھ مشکوک روابط کا پتا چلا ہے۔ ایسے کئی عناصر جو بعد میں تکفیری گروپوں شامل ہوئے، انھیں اخوان المسلمون کی جانب سے محفوظ راستہ مہیا کیا گیا



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…