پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

میں بہت شرمیلی ہوں،یہ انکشاف کس نے کر دیا کلک کر کے جانئے

datetime 12  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبئی۔۔۔۔ بولی وڈ فلموں میں بولڈ کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہت شرمیلی انسان ہیں۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی ایک چیز ہے جو انھیں بحیثیت اسٹار ناپسند ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بالکل نہیں پسند کہ انسان کو ہر چیز کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔’لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بہت پر تعیش زندگی گزارتے ہیں، ہمارے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیاں ہماری نہیں ہوتیں اور یہی وہ قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑتی ہے’۔پریانکا نے بتایا کہ ‘میں بہت شرمیلی اور خود اپنی ذات میں محدود قسم کی انسان ہوں۔ مجھے اپنا پر سکون زون پسند ہے، لیکن ایک اسٹار ہونے کے ناتے یہ سب بہت مشکل ہوجاتا ہے’۔بولی وڈ میں اپنا وہ دور یاد کرتے ہوئے، جب وہ خود کو منوانے کی کوشش کر رہی تھیں، پریانکا نے بتایا کہ ‘میں نے بہت جدوجہد کی اور فلم انڈسٹری نے مجھے قبول کرلیا، لیکن یہاں کچھ ایسے زبردست لوگ بھی ہیں جنھوں نے مجھے میرٹ کی بنیاد پر قبول کیا’۔سال 2003 میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ‘میری کوم’ اسٹار پریانکا چوپڑا پروڈیوسر مدھر بھنڈارکر کی فلم ‘میڈم جی’ میں نظر آئیں گی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…