لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے نتیجے میں عمر ساجد جھنگوی، ہدایت اللہ اور محمد صادق کو کالج روڈ سے جبکہ انعام الحق، عطاء اللہ اور محمد یاسین کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جارہا ہے۔ عمر ساجد جھنگوی احمد پور سیال ضلع جھنگ، محمد صادق لیاقت پور ضلع رحیم یار خان جبکہ ہدایت اللہ، انعام الحق، عطاء اللہ اور محمد یاسین لاہور کے رہائشی ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
جمعے کے دن پولیس نے دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































