بینکاک (نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں کتے پر طنز کرنا غریب مزدور کو مہنگا پڑ گیا ۔ شاہی کتے کی بے عزتی کرنے پر 37 سال سے زائد سزا ءکی تلوار سر پر لٹکنے لگی ۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ کے کتے کی بے عزتی غریب مزدور کو مہنگی پڑگئی ، کتے کے خلاف طنزیہ فیس بک پوسٹ کرنے پر اسے گررفتار کرلیاگیا ، یہی نہیں بلکہ اسے 37 سال سے زائد جیل کی سزاءبھی ہوسکتی ہے ۔27 سالہ تھینا کورن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کہ اس نے فیس بک پر بادشاہ اور ان کے کتے کی تصویریں پوسٹ کیں اور ساتھ ہی بادشاہ کے کتے پر طنز بھی کیا اوریہی پوسٹس کورن کے گلے پڑگئیں ۔تھائی لینڈ دنیا کے سخت ترین شاہی قوانین والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں بادشاہ اور ملکہ کی تعظیم میں بے ادبی کرنیوالے کو پندرہ سال سے زائد کی جیل ہوسکتی ہے ۔