واشنگٹن(نیوزڈیسک) بشارالاسد کو بڑی گارنٹی مل گئی،روس کا شام میں طویل عرصے تک موجود رہنے کا اعلان،کافی دنوں کی خاموشی کے بعد روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ جب تک ترکی طیارے کے مار گرائے جانے پر معافی نہیں مانگتا اس کے ساتھ کسی قسم کے کوئی تعلقات نہیں جوڑے جا سکتے۔ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ انہیں آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ترکی نے یہ دشمنی کیوں کی اور اس سے ترکی نے کیا حاصل کیا تاہم ہوسکتا ہے وہ سوچ رہے ہیں کہ روس شام سے نکل جائے گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ایک بار پھر ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی کیونکہ جب تک ترکی طیارے کے مار گرائے جانے پر معافی نہیں مانگتا اس کے ساتھ کسی قسم کے کوئی تعلقات نہیں جوڑے جا سکتے اور نہ ہی اس پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔ روسی صدر کا کہنا تھاکہ وہ مستقبل میں بھی ترکی کے ساتھ تعلقات میں کوئی بہتری نہیں دیکھ رہے، موجود ترک قیادت کمال اتا ترک کے سیکولر ترکی کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں