واشنگٹن(نیوزڈیسک)بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے،ترکی کی روس کیساتھ بڑھتی کشیدگی دیکھ کر امریکہ نے بھی ترکی کو جھٹکادیدیا،امریکا نے ترکی سے اپنے فائٹر جیٹ طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کے فوجی اڈے انسرلنک میں موجود بارہ جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جیٹ طیارے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ یورپ کے لیے خطرات کم ہونے کے بعد ان طیاروں کو اب واپس بلایا جارہا ہے۔آزاد ذرائع کے مطابق اس امریکی اعلان کو ترکی اور روس کے مابین کشیدگی کے حوالے سے بھی دیکھاجارہاہے یوں لگتاہے کہ امریکہ نے کسی کادوست نہ ہونے کی روایت برقرار رکھی ہے اور اب ترکی سے بھی دوریاں اختیار کرتا جارہاہے کچھ ہی عرصہ قبل پیرس میں بدترین دہشت گردی کے بعد یہ جواز بناکر طیارے واپس بلانا کہ یورپ کے لئے خطرات کم ہوگئے مضحکہ خیز دکھتاہے جبکہ یہ طیار ے کافی عرصہ سے ترکی میں تعینات تھے۔