نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ متوقع دو طرفہ مذاکرات کے سلسلے میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ وقت اور جگہ کا تعین کرنے کے لئے رابطے میں ہیں، تاہم ان مذاکرات میں حریت رہنماو¿ں کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ایک پریس بریفنگ کے دوران سوارپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے حریت رہنماو¿ں سے ملاقات کی تھی اور بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا تھا، تاہم ویکاس سوارپ کے مطابق دو طرفہ مذاکرات میں حریت رہنماو¿ں کا کوئی کردار نہیں ہو گا اور نہ ہی مشیر خارجہ سرتاج عزیز مذاکرات سے پہلے حریت رہنماو¿ں سے ملیں گے۔