نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والی کمیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ شام میں غیرملکی فضائی حملوں کی تحقیقات نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین پاؤلو پنہیرو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کمیشن شام میں غیر ملکی اقوام کے حملوں کی تحقیقات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے کیونکہ شامی بحران میں ملوّث طاقتوں کے کردار کی تحقیقات کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ فضائی حملے کرنے والی اقوام کے عالمی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی میں مرتکب ہونے کے ممکنہ کیسوں کی تحقیقات نہیں کی جائے گی۔اس لیے اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ہم امریکی یا فرانسیسی یا برطانوی یا روسی فضائی حملوں کی تحقیقات کریں گے۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کے بعض گروپ یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک کے فضائی حملوں کے دوران شام میں عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں اور بعض شہری علاقوں کو بھی لڑاکا طیاروں نے اپنی بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔
*****
اہم مسلمان ملک پرحملے ،بڑی طاقتوں کوکلین چٹ مل گئی
17
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں