اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف کا سیاستدانوں کو اسلام پرتنقید نہ کرنے کا مشورہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015 |

سڈنی(نیو زڈیسک) آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف ڈنکن لیوس نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام پر بلاجواب تنقید نہ کریں کیوں کہ ان کے اس عمل سے نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب مغربی ممالک میں اسلام پر یلغار کی جارہی ہے اور خاص طور پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیان کے بعد سے مسلم کمیونٹی سمیت ایوان اقتدار میں بھی شدید غم و غصے پایا جاتا ہے جبکہ آسٹریلیا میں بھی سابق وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے حال ہی میں اپنے کام میں لکھا کہ اسلام کی وجہ سے ہمیں پیش آنے والے مسائل سے متعلق ہم مزید انکارنہیں کرسکتے اور اسی طرح دیگر سیاستدانوں کے منفی بیانات کے بعد انٹیلی جنس چیف نے ممکنہ خطرے سے سیاستدانوں کو آگاہ کردیا۔انٹیلی جنس چیف نے اس حوالے سے لبرل نیشنل اتحاد سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ عوامی سطح پر اسلام سے متعلق اپنے بیانات میں نرمی لائیں اور اگر اسلام مخالف بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ جولی بشپ نے انٹیلی جنس چیف کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی سطح پر اسلام مخالف بیانات سے کاو¿نٹرٹیررازم کارروائیاں متاثر ہوتی ہیں تو اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…