پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپین کے وزیر اعظم کے ساتھ بھرے مجمع میں انتہائی شرمناک واقعہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) سپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے کو آبائی علاقے گلیسیا میں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک 17 سالہ نوجوان نے ان کے منہ پر مکا جڑ دیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریانو راجوئے کی جماعت ’پاپولر پارٹی‘ کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 60 سالہ ہسپانوی وزیر اعظم پونٹیویڈرا نامی شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان وزیر اعظم کے قریب آیا اور ان کے چہرے پر گھونسا مارا، جس سے وہ زخمی تو نہیں ہوئے تاہم ان کا چشمہ ٹوٹ گیا اور چہرے پر گہرا نشان پڑ گیا۔ماریانو راجوئے کا کہنا تھا کہ میں با لکل ٹھیک ہوں، کوئی بڑا مسئلہ نہیں.پولیس ذرائع نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مکا مارنے والے مشتعل نوجوان کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔نوجوان کو جس وقت پولیس حراست میں لے کر گاڑی میں لے جا رہی تھی تو وہاں موجود افراد کی جانب سے تالیاں بجا کر اس کو اس کو داد دی گئی.واضح رہے کہ اسپین میں 20 دسمبر کو عام انتخابات ہورہے ہیں جس میں ماریانو راجوئے اور اپوزیشن جماعت ’سوشلسٹ‘ کے پیڈرو شانزے کے درمیان وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ماریانو راجوائے پر کرپشن کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں جس پر اپوزیشن جماعتوں نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا، تاہم انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا جس پر عوامی حلقوں میں ان کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…