نیو یارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں اس وقت جنرل سیکرٹری بان کی مون اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے اگلے سیکریٹری جنرل کی تلاش کاکام شروع کردیا ہے اور 193 رکن ممالک نے عالمی ادارے پر دباﺅ ڈالا ہے کہ وہ اس بار کسی خاتون کو سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے منتخب کرے ۔اقوام متحدہ کے موجود کے موجودہ سیکریٹری جنرل بان کی مون اپنی پانچ سال کی 2 مدتیں پوری کرنے کے بعد 2016 کے آخر تک یہ عہدہ چھوڑ دینگے ۔