الریاض(نیوزڈیسک)مسلم ممالک کا فوجی اتحاد ،سعودی عرب نے بڑا دعویٰ کردیا،سعودی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ داعش کے خلاف لڑائی میں زمینی دستوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف بنائے جانے والے چونتیس ممالک پر مشتمل نئے فوجی اتحاد کا مقصد معلومات کا تبادلہ کرنا ہے اور اگر ضروری ہوا تو فورسز کو داعش کے خلاف لڑائی کے لیے ہتھیار اور تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ داعش کے خلاف سعودی فوجی اتحاد زمینی دستے بھی بھیج سکتاہے اور اس میں کچھ بھی خارج از امکاں نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھاکہ اس کا انحصار درخواست دہندہ پر ہوگا اس کا انحصار ضرورت پر ہوگا اس کا انحصار ضروری حمایت فراہم کرنے والے ممالک کی رضامندی پر ہوگا۔